پنجی، 15 اکتوبر (یو این آئی) دنیا کی سب سے بڑی پٹرولیم کمپنی روسنیفٹ آئل
کی قیادت میں روسی کمپنیوں کےکنسورٹیم نے پرائیویٹ سیکٹر کی دوسری بڑی
ہندوستانی تیل کمپنی ایسار آئل کے 98 فیصد حصص کو 10.9 ارب ڈالر یعنی
72،800 کروڑ روپے میں خریدنے پر اتفاق کیا ہے جو اب تک ملک کی سب سے بڑا
غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری ہے۔ زیر اعظم
نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی موجودگی میں ہند-
روس کی سربراہی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان مفاہمت
ناموں پر پر دستخط کرنے کے دوران ہی اس سودے کا معاہدہ کیا گیا۔ س کے ساتھ ہی کنسورٹیم کی طرف سے واڈینار میں واقع ایسار کی بندرگاہ کو
13،300 کروڑ روپے یعنی دو ارب ڈالر میں خریدنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔